پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی مداخلت کم ہو جائے گی، شفافیت بڑھے گی، وقت اور مالی وسائل کی بچت ممکن ہو گی


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید نظام ایف بی آر اصلاحات کا ایک نمایاں حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکس نظام کو خودکار، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔
اسلام آباد میں پیر کے روز ایف بی آر اصلاحات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولت اور کاروباری برادری کو آسانی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ضروری ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت درآمدات اور برآمدات کے دوران اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ مصنوعی ذہانت اور بوٹس کے ذریعے لگایا جائے گا۔ ابتدائی آزمائش کے دوران اس نظام نے 92 فیصد تک کارکردگی میں بہتری دکھائی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ نئے نظام کی ٹیسٹنگ کے دوران 83 فیصد زیادہ گڈز ڈیکلریشنز کی درست شناخت ممکن ہوئی، جب کہ گرین چینل کے ذریعے زیادہ تر کلیئرنسز فوری طور پر مکمل کی گئیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی مداخلت کم ہو جائے گی، شفافیت بڑھے گی، وقت اور مالی وسائل کی بچت ممکن ہو گی، اور کاروباری افراد کو زیادہ سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس نظام کو مکمل طور پر مربوط، پائیدار اور مسلسل اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ اس کے فوائد طویل المدت بنیادوں پر حاصل کیے جا سکیں۔

کوئٹہ:خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
- an hour ago

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
- 4 hours ago

بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
- 3 hours ago

لاہور: اداکار عمران اشرف اور ناصر چینیوٹی کی نئی پنجابی فلم’’ اینا نوں رہنا سہنا نہیں آندا ‘‘ کی پروموشن تقریب کا انعقاد
- 18 minutes ago

پنجاب: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ,قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
- 2 hours ago

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
- 2 hours ago

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 14 hours ago

ضلع بدین اور لوئر کوہستان میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق
- an hour ago
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،امریکی وزیر خارجہ
- 3 hours ago

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 4 hours ago
پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسیلاب متاثرین پیکج کی رقم میں دو گنا اضافہ ،چیکس کی تقسیم آ ج سے شروع
- 28 minutes ago

رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد جاں بحق جبکہ 929 زخمی
- 4 hours ago