وزیراعظم سے ترک وزرا کی ملاقات: تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص غزہ اور ایران کے حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت کو ناگزیر قرار دیا گیا۔


وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر دفاع یاسر گلر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے روابط باہمی احترام، مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، جنہیں ہر سطح پر مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص غزہ اور ایران کے حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے ترک وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہونے والی متعدد ملاقاتوں، خاص طور پر حالیہ 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے، باہمی اسٹریٹجک وژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ پاک-ترک مشترکہ کمیشن کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا، اور امید ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم دوطرفہ تعاون میں نئی جہتیں متعارف کروائے گا۔
انہوں نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ساختی اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں ترکیہ کو شراکت دار بنانے کی پیشکش بھی کی۔
شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر ترک قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

