نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد کہا "ہم اپنی کوششیں ایک لمحے کے لیے بھی ترک نہیں کر رہے۔ یہ تمام پیش رفت ہماری فوجی حکمت عملی کی مرہون منت ہے۔"


اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن کا دورہ کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر مکمل کر لیا اور واپس روانہ ہو گئے۔ ان کا یہ دورہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق اہم مذاکراتی کوششوں کا حصہ تھا، تاہم کسی بڑے معاہدے یا پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو دن میں دو بار ملاقات کی، جن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے۔ ملاقاتیں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئیں اور پیر کی رات ہونے والے عشائیے میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھے۔
نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد کہا "ہم اپنی کوششیں ایک لمحے کے لیے بھی ترک نہیں کر رہے۔ یہ تمام پیش رفت ہماری فوجی حکمت عملی کی مرہون منت ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں تین اہم اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے تمام یرغمالیوں کی بازیابی،حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیت کا مکمل خاتمہ،اور غزہ کو اسرائیل کے لیے مستقل خطرہ نہ بننے دینا۔
نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل مشترکہ اقدامات کو "امن کے امکانات کو وسعت دینے والا" قرار دیا، اور ابراہیم معاہدوں کے دائرہ کار میں توسیع کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی باضابطہ درخواست بھی پیش کی۔
تاہم، جنگ بندی مذاکرات سے متعلق کوئی واضح پیش رفت سامنے نہ آ سکی۔ اس حوالے سے ایک اہم اشارہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا دوحہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنا بھی ہے، جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کے لیے ہونا تھا۔ مبصرین اس فیصلے کو مذاکراتی جمود کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago





