سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ: غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت
یہ قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی پروگرام اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے موجودہ جائیداد قوانین سے ہم آہنگ ہو گا


سعودی عرب نے پہلی مرتبہ غیر ملکی افراد کو مخصوص شہری علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جو ملکی تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
یہ نیا قانون جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت غیر ملکی افراد کو ریاض، جدہ اور دیگر بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت حاصل ہو گی۔
’گلف نیوز‘ کے مطابق یہ اقدام سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی وسعت کے لیے جاری جامع اصلاحات کا حصہ ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جسے بلدیاتی و دیہی امور کے وزیر اور رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ماجد الحقيل نے سراہا۔
انہوں نے اسے مملکت کے ’جامع رئیل اسٹیٹ اصلاحاتی ایجنڈے‘ کا تسلسل قرار دیا، جو وژن 2030 کے تحت سعودی معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
قانون کے مطابق، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں میں جائیداد کی ملکیت کو سخت شرائط و ضوابط سے مشروط رکھا جائے گا۔
رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ ان مخصوص علاقوں کی نشاندہی کرے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار جائیداد خرید سکیں گے۔
اتھارٹی آئندہ 180 دن میں اس حوالے سے آن لائن مشاورت کا عمل شروع کرے گی، جس میں عوام کی رائے سے استفادہ کرتے ہوئے مکمل قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ ان میں ملکیت کے طریقۂ کار، اہلیت کی شرائط اور نگرانی کے نظام کو واضح کیا جائے گا، تاکہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی توازن بھی برقرار رکھا جا سکے۔
یہ قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی پروگرام اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے موجودہ جائیداد قوانین سے ہم آہنگ ہو گا، اور ملک کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 13 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
- 36 منٹ قبل

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 13 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 13 گھنٹے قبل

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 12 گھنٹے قبل