اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا، برازیلی صدر سلوا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ۔
ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا کہ اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا۔ برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ نئی 50 فیصد شرح موجودہ حکومت کی سنگین ناانصافیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے امریکی تجارتی نمائندے کو برازیل کے ڈیجیٹل تجارتی طریقہ کار کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کا بھی عندیہ دیا ہے یہ وہی قانونی طریقہ ہے جس کے ذریعے امریکا ماضی میں درآمدی ٹیکس عائد کر چکا ہے۔
ٹرمپ نے برازیل کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف عدالتی فیصلوں جن میں اکاؤنٹس معطل کرنے کے احکامات شامل تھے پر شدید تنقید کی۔ ان کمپنیوں میں ٹرمپ کی اپنی کمپنی ٹرمپ میڈیا بھی شامل ہے۔
انہوں نے بولسونارو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی شرمندگی ہے۔
ٹرمپ نے برکس اجلاس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکہ مخالف قرار دیا اور اس اتحاد میں شامل ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی۔
برازیل کے موجودہ صدر لولا ڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2022 کے انتخابات میں شکست کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کی۔
سابق صدر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دارالحکومت برازیلیا میں پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں پر حملے کے لیے عوام کو اکسانے میں کردار ادا کیا۔
صدر برازیل لولا ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سےبالاترکوئی نہیں اور انہیں کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں۔
یاد رہے کہ برازیلی صدر لولا ڈا سلوا اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں جس کے بعد امریکا اور اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 hours ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 hours ago

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago