خیبر پختونخوا سے 4، بلوچستان سے 3، پنجاب سے 6 جبکہ سب سے زیادہ سندھ سے 8 نمونے مثبت آئے ہیں

پولیو وائرس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کی جاری کوششوں کے باوجود تازہ ترین جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر سے حاصل کیے گئے 102 ماحولیاتی نمونوں میں سے 30 میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 72 نمونے منفی قرار دیئے گئے۔
یہ نمونے 69 اضلاع سے حاصل کیے گئے تھے اور ان کا تجزیہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں واقع ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے خاتمے میں کیا گیا۔ نتائج کی تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں 23 نمونے منفی اور 4 مثبت پائے گئے، بلوچستان میں 17 منفی اور 3 مثبت نمونے رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 20 نمونے منفی جبکہ چھ مثبت آئے، سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک نمونہ منفی اور ایک مثبت آیا، اسلام آباد میں 3 نمونے منفی اور 2 مثبت پائے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دیامر ضلع اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں 14 سے 18 جولائی کے دوران ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی، جس کا ہدف کل ایک لاکھ 58 ہزار 497 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔
اس کے علاوہ 4 سے 11 اگست کے درمیان بلوچستان کے 7 منتخب اضلاع میں ایک جزوی آئی پی وی-او پی وی مہم بھی چلائی جائے گی جس کا مقصد تقریباً 60 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago





