حوثی باغیوں کا اسرائیل جانے والے ایک اور تجارتی بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک ،15 لاپتہ
یہ کارروائی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی تاکہ اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جا سکے کہ وہ غزہ پر حملے بند کرے، حوثی ترجمان


یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحر احمر میں کیے گئے ایک اور مہلک حملے میں لائبیریا کے پرچم بردار کارگو جہاز ایٹرنٹی سی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے اور 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یورپی یونین کی بحری فورس کے مطابق 6 عملے کے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملہ پائلٹ کشتی اور میزائلوں کے ذریعے کیا گیا، جس کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی ہے۔
گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی تاکہ اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جا سکے کہ وہ غزہ پر حملے بند کرے، ترجمان کے مطابق جہاز اسرائیل کی جانب جا رہا تھا۔
حوثیوں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حملے کے مناظر، دھماکوں کی آوازیں اور عملے کو نکالنے کے اعلانات شامل ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
دوسری جانب امریکی مشن برائے یمن نے حوثیوں پر بچ جانے والے کئی عملے کے افراد کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ان کی فوری، غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی بحریہ کے زیر انتظام یو کے ایم ٹی او اور سیکیورٹی فرم ایمبری کے مطابق جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ یمن کے شہر الحدیدہ کے ساحل کے قریب ڈوب گیا، جو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقہ ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 7 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 6 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 7 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

