پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے، وہ محفوظ ہیں۔


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے صدر مملکت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو محض "افواہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتوں کی تردید کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ صدر کی تبدیلی کی افواہوں کے پیچھے بظاہر کوئی بیرونی ایجنسی یا غیر ملکی عناصر کارفرما ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر نہ کوئی دباؤ ہے، نہ ہی اس کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی کوئی فوری خواہش دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق، جب کابینہ میں توسیع ہوئی تھی تو پیپلز پارٹی کی شمولیت کا امکان ضرور تھا، لیکن اب ایسا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ موجودہ اتحادی حکومت اور جو سیاسی نظام قائم ہے، اسے ہی جاری رہنا چاہیے، کیونکہ اگر اس نظام میں خلل آیا تو پورا سسٹم متاثر ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے آ رہے ہیں تو یہ ان کا انسانی اور قانونی حق ہے۔ تاہم اگر وہ کسی سیاسی تحریک یا سرگرمی میں شامل ہوتے ہیں، تو یہ ان کا جمہوری حق ضرور ہے، لیکن انہیں اس کے نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے، وہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ موروثی سیاست کی مخالفت موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ خود پی ٹی آئی کے بانی نے ماضی میں کی تھی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- an hour ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago


