گرفتار افراد سے موبائل فونز اور نوٹ پیڈ بھی برآمد ہوا، ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں،ترجمان


کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےکامیاب کارروائی کرتےہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی جو کہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران تین موبائل فونز اور ایک نوٹ پیڈ بھی برآمد کیا گیا، ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 hours ago





