اپوزیشن ارکان کی معطلی کا معاملہ،پنجاب حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
اگر مذاکرات کامیاب رہے تو سپیکر معطل ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لینے پر غور کریں گے،ذرائع


لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب مذاکراتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق رانا ارشد، سمیع اللہ خان، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر مذاکراتی کمیٹی میں نمائندگی کریں گے، جبکہ پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ اور صدر لاہور شیخ امتیاز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے اعجاز شفیع اور دیگر رہنماؤں کے نام بھی اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن اتوار کو ہو گا،جس میں معطل ارکان سے متعلق ریفرنس پر پیش رفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب رہے تو سپیکر معطل ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لینے پر غور کریں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کردیا تھا۔

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

جموں کشمیر : بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے اہم فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 42 منٹ قبل

معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص سے جڑے انکشافات پر مبنی کتاب منظر عام پر آنے کو تیار
- ایک گھنٹہ قبل

ہراسانی کیس میں سی ای او کے الیکٹرک پر عائد جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع
- 2 گھنٹے قبل

خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 20 منٹ قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 22 منٹ قبل

لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ فیکٹری زون میں خوفناک آتشزدگی، پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
مقبولیت کا مطلب بے گناہی نہیں ، شیطان بھی مقبول تھا ، طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل