ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا، جس کے باعث ملک کی ترقی کا سفر رک گیا۔ ان کے مطابق، وہ عناصر جو ملک کو پیچھے دھکیلنے کے ذمہ دار تھے، آج خود مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2017 سے 2023 تک کے عرصے میں پاکستان کو آگے لے جانے کے بجائے مسلسل پیچھے دھکیلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سابق اعلیٰ عدالتی شخصیات، جو خود کو ناقابل احتساب تصور کرتی تھیں، آج منظرِ عام سے غائب ہیں۔
ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں بیگم کلثوم نواز کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کی گئی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مسلسل تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ عناصر اب انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی، جس سے ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ مشکل فیصلے کیے جن کی بدولت پاکستان اقتصادی بحران سے بچ سکا۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور کشیدگی کو ہوا دی، لیکن افواجِ پاکستان نے پوری قوم کی حمایت سے بھرپور اور مؤثر انداز میں جواب دیا۔

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 29 منٹ قبل