Advertisement
پاکستان

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

تونسہ بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Jul 14th 2025, 10:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سند ھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ گڈو اور سکھر بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے، اس کے علاوہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1527 اور منگلا ڈیم میں 1184 فٹ ہو گئی۔

دریائے سندھ میں راجن پور، گھوٹکی اور تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ  تونسہ میں کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں، دوسری جانب راجن پور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔

کمشنر اشفاق چوہدری نے دریائے سندھ میں غازی گھاٹ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ  تونسہ،کوہ سلیمان اور ڈی جی خان میں دریائی اور پہاڑی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ریلیف کیمپس اور میڈیکل کیمپس قائم کردیے گئےہیں جب کہ کوہ سلیمان کی برساتی ندیوں میں طغیانی ہے۔

کمشنر ڈی جی خان کے مطابق وڈور ندی میں 32 ہزار، سوری ندی میں 12400کیوسک کا ریلا ریکارڈ ہوا، وہوا ندی 5 ہزار، سنگڑ ندی میں7 ہزار، مٹھاون ندی میں 14 ہزار کیوسک کا ریلاگزر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، لوگوں کی جان مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے،فی الحال زیادہ خطرے والی بات نہیں ہے۔

Advertisement
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 2 hours ago
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • 5 hours ago
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 5 hours ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • 5 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی  تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • 5 minutes ago
انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

  • an hour ago
فیفا کلب ورلڈ کپ  فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

  • 6 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • 3 hours ago
 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

  • 14 hours ago
چینی کی قیمت قابو سے باہر،  قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

  • a few seconds ago
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • 5 hours ago
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

  • 2 hours ago
Advertisement