2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا، نمائندہ آئی ایم ایف


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا ہے۔
سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی نمائندہ ماہربینکی نے کہا کہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، تاہم دیرپا ترقی کے لیے سیاسی رکاوٹوں سے نمٹنا ناگزیر ہوگا۔
انہوں نے پاکستان اور خطے میں بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے، اصلاحات، اور ماحولیاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان میں معاشی ترقی 2025 اور اس کے بعد مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
ماہربینکی نے کہا کہ سال 2025 اور اس کے بعد پاکستان کی معیشت میں مزید ترقی متوقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس محصولات کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
آئی ایم ایف نمائندہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو اب بھی کئی چیلنجز درپیش ہیں، جن میں بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگیاں اور عالمی غیر یقینی صورت حال شامل ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے دانشمندانہ اور دوراندیش پالیسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ماحولیاتی اصلاحات کے شعبے میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ اس سمت میں کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ماہربینکی نے مزید کہا کہ مئی میں ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ایک اہم سنگِ میل تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تجاویز پر بہتر عمل درآمد کیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں اب فیصلے روایتی طریقہ کار کے بجائے شفاف اور اصلاحاتی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل






