وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اصلاحات کا ہر مرحلہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ ٹیکس نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو اور محصولات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس نظام کو عوام کے لیے سہل اور شفاف بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعظم نے ٹیکس گوشواروں کو اردو زبان میں پیش کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور ہدایت کی کہ گوشوارے بھرنے میں عوام کی معاونت کے لیے فوری طور پر ہیلپ لائن قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کو بھی اردو زبان میں متعارف کرانے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے، آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو خصوصی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی اور زور دیا کہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے نئے ٹیکس نظام سے متعلق معلومات وسیع پیمانے پر پھیلائی جائیں۔
اجلاس میں ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کے قیام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اصلاحات کا ہر مرحلہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ ٹیکس نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو اور محصولات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔
وزیرِاعظم نے ایف بی آر کی ٹیم، وزیرِ خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کی بدولت ملک میں مالیاتی نظم و ضبط اور عوامی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزراء احد چیمہ، عطاء تارڑ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشرف زیدی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago







.webp&w=3840&q=75)


