40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
معلوم نہیں زائرین کہاں گئے اور حکومت پاکستان کے پاس ریکارڈ دستیاب نہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں زائرین کہاں گئے۔ حکومت پاکستان کے پاس ریکارڈ دستیاب نہیں ، عراق ، ایران شام نے بھی پاکستان کیساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کیلئے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ، جس کے تحت اب یہ زائرین مخصوص، رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک 14 سو سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے زائرین گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کا نیا نظام منظور کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ سکیورٹی کلیئر کرنے والی 585 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کرتے ہوئے اپنی دستاویزات 31جولائی سے قبل وزارت کو ارسال کریں ۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 14 گھنٹے قبل





