چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے جمعرات کو صبح جہلم سے 35 کلومیٹر دور ڈھوک مرجان میں انتظامیہ نے پانی میں گھرے 29 لوگوں کو ریسکیو کر لیا۔


ویب ڈیسک: پنجاب کے اضلاع چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈکی گئی جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جہاں فوج نے 29 افرد کو ریکسیو کرلیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ چکوال میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا سامنا ہے، گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران چکوال میں تقریباً 400 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے اہکار ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔
اسی طرح ضلع جہلم میں بھی وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی نگرانی میں بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن گزشتہ 24 گھنٹے سے تیزی سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر تازہ ترین حالات سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے جمعرات کو صبح جہلم سے 35 کلومیٹر دور ڈھوک مرجان میں انتظامیہ نے پانی میں گھرے 29 لوگوں کو ریسکیو کر لیا۔
وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے فوری کارروائی پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم میں متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، کیمپس میں رہائش کے علاوہ کھانا، پانی اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب بھر میں عوام کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں، منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں انتطامیہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی مدد کر رہےہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے خصوصی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، جہلم میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی لیکن صورت حال میں زیادہ خرابی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی اترنے پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں عوام کی بحالی تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہے گا اور اسی طرح ڈیموں کی نگرانی اور پشتے محفوظ بنانے کا کام بھی جاری ہے۔
بھارتی گلوکارقتل
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 18 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 18 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 17 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 12 گھنٹے قبل



