اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا،دفتر خارجہ


کابل : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ایک روزہ دورہ کابل میں قائم مقام افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی بھی موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا،تاکہ دونوں اقوام کو اس کے متقابل فوائد حاصل ہوں۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، جہاںافغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیرعبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن کی مشترکہ فزبیلٹی سٹڈی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 8 hours ago

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 9 hours ago

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 12 hours ago

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 11 hours ago

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 10 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 9 hours ago

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 8 hours ago

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 12 hours ago

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 12 hours ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 8 hours ago

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 13 hours ago