پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، پاکستانی مندوب


پاکستان نے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کردیا۔
شام میں جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، کی اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں۔ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اور عالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام پر حملے انتہائی غیر معقول اور نقصان دہ ہیں۔ اسرائیلی حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شام ایک نازک مگر اہم عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے کی جنگ کے بعد شامی عوام میں امن، وقار اور اپنے ملک کی تعمیر نو کی ایک نئی امید جنم لے رہی ہے۔
شام کو اس وقت یکجہتی اور حمایت کی ضرورت ہے۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں۔ امدادی مراکز اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں مزید چورانوے فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امدادی مرکز کے قریب بمباری سے چوبیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی، جبالیہ اور المواسی میں کیمپوں پر فضائی حملوں میں اکتالیس افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی پٹی میں شہدا کی مجموعی تعداد 58 ہزار667 ہوگئی۔ ایک لاکھ 39 ہزار 607 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 6 گھنٹے قبل

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- ایک گھنٹہ قبل

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 6 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 6 گھنٹے قبل