فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق
جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی شعبے میں تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیائی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین کے مابین جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 4 گھنٹے قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 20 منٹ قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 7 گھنٹے قبل