سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے ریسکیورز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا


ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے 4 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ایک معذور خاتون اور اس کے چھ اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ متاثرہ خاندان کو شدید مشکلات کے باعث تقریباً 5 کلومیٹر پیدل سفر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے ریسکیورز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔
ریسکیو ٹیم نے نشیبی علاقے گاؤں نکی، ضلع جہلم کے نواحی ڈیرے پر پھنسے خاندان تک رسائی حاصل کی۔ 22 سالہ معذور خاتون سدرہ دختر غلام حسین جسمانی اور ذہنی معذوری کے باعث نقل و حرکت سے قاصر تھی، جبکہ اہل خانہ پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کی وجہ سے مکمل طور پر محصور ہو چکے تھے۔
مشکل جغرافیائی حالات اور ناقابلِ رسائی لوکیشن کے باعث ہیلی کاپٹر یا کشتی کے ذریعے ریسکیو ممکن نہ تھا۔ اس صورتِ حال میں ریسکیو ٹیم نے صبح 8:30 بجے غیر روایتی مگر پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن کا آغاز کیا۔ جی پی ایس کی مدد سے لوکیشن ٹریس کی گئی اور کیچڑ و پانی سے بھرے راستے عبور کرتے ہوئے ٹیم نے 5 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ پیدل طے کیا۔
محصور خاتون جو ڈیرے کے فرسٹ فلور پر موجود تھی، کو نہ صرف حفاظت سے نیچے اتارا گیا بلکہ اسے چارپائی پر کندھوں پر اٹھا کر یہ طویل فاصلہ طے کیا گیا۔ اہل خانہ کو بھی لائف جیکٹس فراہم کر کے ریسکیو عملے کی نگرانی میں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
یہ مشکل ترین ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی قیادت میں 11:40 بجے، جمعہ سے قبل، کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 5 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 8 hours ago

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 5 hours ago

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 10 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 9 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 8 hours ago

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 3 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 3 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 8 hours ago