علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی میں خود کو "کسی کلاس کا مانیٹر" سمجھتے ہیں، اور انہوں نے بھی پارٹی میں تفریق پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہے


تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے قریبی ساتھیوں سے دور کرنے میں علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار رہا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر دباؤ ڈالتی ہیں اور انھیں نظرانداز یا تنگ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی پوری قیادت کی بے عزتی کرائی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اب علیمہ خان کے پاس موقع ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت خود کریں۔ "ہم چاہتے ہیں کہ وہ اور ان کے بچے خود تحریک کا حصہ بنیں۔"
"اپنے بچے لندن، دوسروں کے بچے سڑکوں پر؟
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے پشتون نوجوانوں سے کہا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، جبکہ اپنے بچوں کو بیرونِ ملک، لندن بھیج دیا۔ "یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اپنے بچے باہر اور دوسروں کے بچے خطرے میں ڈال دیے جائیں؟"
انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی میں خود کو "کسی کلاس کا مانیٹر" سمجھتے ہیں، اور انہوں نے بھی پارٹی میں تفریق پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ شبلی فراز پر بھی یہی الزام لگایا کہ وہ عمران خان سے اہم ساتھیوں کو دور رکھنے میں شامل رہے۔

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 7 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 5 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 5 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 5 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 4 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 7 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 2 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 7 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 2 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 3 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 6 hours ago