بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی،نوٹم


لاہور: پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود مزید30دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود 23 اگست تک فضائی حدود بند رہیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔
پی اے اے کے مطابق بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 23 اپریل کو فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لئے بند کی تھی جس میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگیا، فضائی بندش سے قبل 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں۔
ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست
- 3 گھنٹے قبل

لندن : ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے طیارے سی ون 30 کی دھوم،پہلی پوزیشن حاصل کر لی
- 5 گھنٹے قبل

معئرکہ حق میں شاندار کامیابی،آئی ایس پی آر نے دستاویز ی فلم ریلیز کر دی
- 3 گھنٹے قبل

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل
- ایک گھنٹہ قبل

ورلڈماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کی روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار کامیابی
- 2 گھنٹے قبل

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتارکو کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
- 44 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی،ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی بار 5بھارتی جہاز گرائے جانے کا اعتراف
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ کی امریکی سیکریٹری اور تجارتی نمائندوں سے ملاقات،سرمایہ کاری میں فروغ کا عزم
- 4 گھنٹے قبل