کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتارکو کرلیا
تحقیقات کے دوران نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر کے تقریباً پانچ ارب روپے کی رقم برآمد کی ہے، دستاویز


پشاور: قومی احتساب بیورو( نیب) نےخیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں ملوث 8 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرزاور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان پر جعلی چیکوں کی منظوری ، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے غبن کا الزام ہے، سکینڈل میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے،جبکہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے صوبے کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں شفیق الرحمان قریشی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، محمد ریاض سابق کیشیئربینک اور ڈمی کنٹریکٹر، فضل حسین آڈیٹر اے جی آفس پشاور، طاہر تنویر سابق مینیجر بینک، دوراج خان ٹھیکیدار، عامر سعید ٹھیکیدار، صوبیدار ٹھیکیدار اور محمد ایوب ٹھیکیدار شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق 5 ملزمان کو احتساب عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا، عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ آج مکمل ہوا تھا، 4 دیگر زیرحراست ملزمان کا ریمانڈ پیر کے دن مکمل ہوگا۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کی اور مواصلات و تعمیرات ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے بے نامی اکاؤنٹس اور جعلی فرمز کے ذریعے فنڈز منتقل کیے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نے اپر کوہستان میں جعلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ ہیڈ G-10113 کے تحت جعلی ٹریژری چیکوں کی منظوری اور دستخط میں مرکزی کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا کہ اس مالی سکینڈل میں اعلیٰ سطح پر کرپشن، عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال اور غیر قانونی مالی لین دین کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد نکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نیب کی دستاویزات کے مطابق تحقیقات کے دوران نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر کے تقریباً پانچ ارب روپے کی رقم برآمد کی ہے، جس میں غیر ملکی کرنسی اور تین کلوگرام سونا جبکہ 77 لگژری گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، جن میں مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورشا، لیکسز، لینڈ کروزر اور فارچونر شامل ہیں،جن کی مجموعی مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
دستاویزات کے مطابق 109 جائیدادیں بھی ضبط کی گئی ہیں جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد ہے، ان میں 30 رہائشی مکانات، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، دکانیں، فارم ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہےجن میں متعدد کو سیل کردیا گیا ہے۔
نیب دستاویزات کےمطابق یہ جائیدادیں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں واقع ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 21 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل





