کپتان محمد حفیظ نے 8 چوکوں کی مدد سے شاندار نصف سنچری اسکور کی


برمنگھم :پاکستان چیمپینز نے ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوےمقررہ 20اوورز میں 160رنز بناے۔
ابتداء میں پاکستان چیمپئنز کو مشکلات کا سامنا رہا، اوپنر شرجیل خان 12 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اگلے اوور میں کامران اکمل بھی 8 رنزپر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان محمد حفیظ اور عمر امین نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر عمر امین صرف 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
مزید 3 وکٹیں جلد گر نے کے باوجود محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور 34 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جن میں 8 چوکے شامل تھے۔
آخری اوور میں عامر یامین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے شامل تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے فل مسٹرڈ نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ای این بیل نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔
کپتان مورگن بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 21 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 18 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago





