ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند
ایف بی آر کے اختیارات میں کمی کی جائے اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، تاجر تنظیموں کا مطالبہ


ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کو دیئے جانے والے اضافی اختیارات کے خلاف کراچی،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی غلہ منڈی، اکبری منڈی، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، لوہا مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، لوہاری مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں بند رہیں گی۔
پاکستان اسٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی، مال روڈ پر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
تاجر تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں کمی کی جائے اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اگر حکومت نے تحریری طور پر یقین دہانی نہ کروائی تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 گھنٹے قبل