ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
آپ کی قیادت میں پولیس نے جرات اور دلیری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،محسن نقوی


ہنگو: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضع ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، آپریشن کے دوران ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو میں پولیس نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف دوآبہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد اور ایس ایچ او تھانہ دوآبہ نبی خان زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈی پی او کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا جائے گا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خالد خان کو 4 گولیاں لگی ہیںجبکہ ایس ایچ او نبی خان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او خالد خان کی براہ راست نگرانی میں کی گئی، اس دوران دہشتگردوں نے شدید مزاحمت کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہوں نے کہاکہ پولیس افسران میں ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
محسن نقوی نے زخمی ڈی پی او محمد خالد کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ آپ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جرات اور دلیری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور زخمی ایس ایچ او نبی خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ آپ قوم کے سر کا تاج ہیں، آپ پر فخر ہے۔

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- ایک منٹ قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 3 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 2 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل