سعودی شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ الولید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی گئی ہے


ریاض: سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال طویل عرصے تک کومہ میں رہنے کے بعد 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شہزادہ الولید 2005 میں برطانیہ میں دورانِ تعلیم ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے، جس میں سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث وہ مسلسل کوما میں چلے گئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاض کے کنگ فیصل اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کی حالت نازک مگر مستحکم رہی۔ ان کے والد، شہزادہ خالد بن طلال، نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ الولید کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
شہزادہ الولید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پڑپوتے تھے، اور اپنے طویل بیماری کے سفر کے دوران صبر، محبت اور امید کی علامت کے طور پر جانے جاتے رہے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے نہ صرف سعودی عوام بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو گہرے جذباتی اثر میں مبتلا کیا۔
سعودی شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ الولید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی گئی ہے۔

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 15 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 15 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 11 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 13 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 8 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 11 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل