Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز

پہلے مرحلے کے تحت اب تک 13,565 طلبہ کو جدید آئی ٹی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے، شرجیل میمن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 20th 2025, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کا  نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز

سندھ حکومت کے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں جب کہ جامعات کے لئے ریکارڈ 42 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا اور نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

حکومت سندھ نے پیپلز آئی ٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا جس کے لیے 1.4 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ 

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی) نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کے لیے ایک ماڈل پروگرام بن چکا ہے، پیپلز آئی ٹی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت اب تک 13 ہزار 565 طلبہ کو جدید آئی ٹی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 300 طلبہ کو میرٹ اور شفاف عمل کے تحت گوگل کروم بکس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں، پی آئی ٹی پی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے 1.4 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ توسیعی مرحلے کے تحت 12 ہائی ڈیمانڈ آئی ٹی شعبوں میں 35 ہزار  طلبہ کو جدید ترین تربیت دی جائے گی، مالی سال 2025-26 میں سرکاری جامعات کیلئے ریکارڈ 42 ارب روپے مختص کئے، جو دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نے تعلیمی شعبے میں نئی تاریخ رقم کی ہے، نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت 96.481 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ انٹرنیشنل بوائز ہاسٹل 67.11 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کر کے طلبہ کے لیے کھول دیا گیا، منصوبے اعلیٰ تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، سندھ حکومت نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہمی کے ساتھ انہیں عملی زندگی کے لیے بھی تیار کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے اقدامات صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Advertisement
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 19 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 days ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 13 hours ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 19 hours ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 days ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 14 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 14 hours ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 days ago
Advertisement