پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا


خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے کسی بھی مرحلے پر مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، بلکہ جب اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔
درخواست کے مطابق اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا تھا، ایسے میں گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین اقدام ہے۔ درخواست گزاروں نے آئین کے آرٹیکل 65 کا حوالہ دیا جس کے تحت ارکان اسمبلی سے حلف صوبائی اسمبلی کے ایوان میں لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے آرٹیکل 255(2) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی معاملے پر عملی طور پر عمل درآمد ممکن نہ ہو تو متبادل راستہ اپنایا جا سکتا ہے، لیکن یہ اختیار مخصوص حالات میں چیف جسٹس کو حاصل ہوتا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر وزیراعلیٰ یا سپیکر حلف لینے سے انکار کر دیں تو تب چیف جسٹس کسی کو حلف کے لیے نامزد کر سکتے ہیں، لیکن اس صورت میں بھی ہمیں سنے بغیر چیف جسٹس کی جانب سے گورنر کو نامزد کرنا مناسب عمل نہیں تھا۔
درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس بلایا تھا، مگر اس عمل کو نظرانداز کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

ڈھاکا میں فضائیہ کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق
- 34 منٹ قبل

کراچی : پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
- 2 گھنٹے قبل

عالمی بینک کی پاکستان کو صنعتوں میں توانائی بچت اور کاربن کمی کی تجاویز
- 32 منٹ قبل

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی: سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،3 خارجی دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
- 43 منٹ قبل

کرکٹرعماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی مسائل ،سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں سرگرم
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ سعودی بحریہ محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈا پورکے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل