پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ زیادہ طاقتور ہے جب کہ بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا، ترجمان


پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبےکے بیشتر اضلاع میں آج مون سون بارشوں کا امکان ہے اور مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ زیادہ طاقتور ہے جب کہ بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، علاوہ ازیں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا، جبکہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں، بشمول واسا، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا فوری طور پر بندوبست کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال رکھا جائے اور جنریٹرز کا بیک اپ بھی فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر اقدامات کئے جا سکیں۔
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 15 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 23 منٹ قبل

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے
- 2 گھنٹے قبل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 17 گھنٹے قبل

پاک بھارت تنازع انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، امریکا
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 13 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 15 گھنٹے قبل

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 33 منٹ قبل