شادی کی تقریب12 جولائی کو ہوئی اور تین دنوں تک جاری رہی جس میں گاؤں کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی، میڈیا رپورٹ


شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچا لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست ہماچل پردیش میں پیش آیا، جہاں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچا لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب12 جولائی کو ہوئی اور تین دنوں تک جاری رہی جس میں گاؤں کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی، اور یہ شادی اس قدیم قبائلی روایت کا حصہ تھی جس میں ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا رواج ہے۔

رپورٹ کےمطابق دلہن سنیتا چوہان سے پردیپ اور کپیل نیگی نے شادی کی، تینوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے بغیر کیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دُلہے پردیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے جب کہ اس کا چھوٹا بھائی کپیل بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے،ا س شادی کو لے کر دونوں بھائیوںنے کہا کہ یہ فیصلہ "مشترکہ” تھا اور انہیں اپنی روایت پر فخر ہے۔
ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے تحت اس رواج کو 'جودیدارا' کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔
خیال رہے کہ ہاٹی قبیلے میں ایک خاتون کی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی تھی لیکن خطے میں آباد قبیلوں کی خواتین میں تعلیم اور معاشی بہتری کے بعد خواتین کے ایک سے زائد شوہر رکھنے کی روایت دم توڑ گئی تھی۔
دوسری جانب گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہےکہ اس طرح کی شادیاں خفیہ طور پر کی جاتی ہیں اور معاشرے میں تسلیم کی جاتی ہیں لیکن اس کی تعداد کم ہے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 6 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 4 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 8 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 6 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 8 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- an hour ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 6 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 5 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 5 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 5 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 4 hours ago














