مجھے نہیں معلوم تھا کہ آسڑیلیا میں بھی قوالی کے دلدادہ موجود ہیں،تاریخی فیڈریشن اسکوائر پر پرفارم کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ،قوال


میلبورن: عالمی شہرت یافتہ قوال شیر میاندادنے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے تاریخی فیڈریشن اسکوائر پر شاندار قوالی شو میں پرفارم کیا جس سے عوام جھوم اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق شیر میانداد قوال نے آسٹریلوی حکومت کی دعوت پر تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر پرفارم کیا۔اسی مقام پر مائیکل جیکسن سمیت دنیا کے نامور گلوکار پرفارمنس دے چکے ہیں،شیر میانداد کی ایک ایک پرفارمنس پر حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس شاندار صوفی فیسٹیول کے روح رواں عمر فیاض نے کامیاب شو پر آسٹریلوی اور پاکستان کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور شیر میانداد کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر شیر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آسڑیلیا میں بھی قوالی کے دلدادہ موجود ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن اسکوائر پر پرفارم کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
اپنی گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ اس شاندار قوالی شو کا سہرا صوفی فیسٹیول کے عمر فیاض کے سر جاتا ہے جن کی محنت اور کاوشوں سے یہ تاریخی شو کامیاب ہوا۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 6 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل







