فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جائے گا اور درخواست کا عمل کس طرح مکمل ہوگا۔


امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا کے خواہشمند غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جو سیاحت، کاروبار یا تعلیم کے مقصد سے عارضی طور پر امریکا آنے والے تمام افراد پر لاگو ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ نئی فیس تمام ایسے مسافروں کو ادا کرنا ہوگی جو نان امیگرنٹ ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہوں۔ یہ فیس دراصل ایک طرح کا "سیفٹی ڈپازٹ" ہے، جس کا مقصد ویزا شرائط کی خلاف ورزی کی روک تھام کرنا ہے۔
امریکی قانون کے ماہرین کے مطابق، اگر ویزا ہولڈر اپنی ویزا مدت کے اختتام پر امریکا چھوڑ دیتا ہے اور شرائط کی مکمل پاسداری ثابت کرتا ہے، تو یہ رقم واپس کی جا سکتی ہے۔ تاہم، فیس کی واپسی خودکار نہیں ہوگی — درخواست گزار کو باقاعدہ ثبوت دینا ہوگا کہ اس نے تمام ویزا ضوابط کی پیروی کی ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جائے گا اور درخواست کا عمل کس طرح مکمل ہوگا۔
یہ اضافی فیس امریکی قانون ’ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ‘ (One Big Beautiful Bill Act) کے تحت لاگو کی گئی ہے، جس کا مقصد امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانا اور ویزا شرائط کی خلاف ورزیوں کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 43 منٹ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل





