تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل سرحد کئی دہائیوں سے متنازع رہی ہے، جس پر ماضی میں بھی کئی بار خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں


تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان مشترکہ سرحد کے متنازع علاقے میں جھڑپوں کے دوران شہریوں سمیت کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، تھائی لینڈ نے ایف 16 طیارے سے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ کمبوڈیا نے جواب میں میزائل حملے کیے ہیں۔
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سرحدی تنازعے نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے، کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا کر تمام تھائی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
تھائی حکام کے مطابق یہ اقدام کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ایڈ ہاک بارڈر سچویشن سینٹر کے ترجمان ریئر ایڈمرل سوراسانت کانگسیری نے بتایا کہ تھائی لینڈ نے حفاظتی اقدامات کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے، جو مکمل سرحدی بندش کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون منیٹ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تھائی لینڈ کی ”جارحیت“ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تھائی افواج نے کمبوڈین سرحدی چوکیوں پر ”بلا اشتعال، منظم اور جان بوجھ کر حملے کیے“، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر تھائی وزارتِ خارجہ نے کمبوڈیا پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبوڈین افواج نے تھائی سرزمین پر بارودی سرنگیں بچھائیں اور راکٹ فائر کر کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 11 تھائی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
تھائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کمبوڈیا کی طرف سے حملے جاری رہے تو تھائی لینڈ اپنے دفاعی اقدامات میں مزید شدت لائے گا۔ تھائی وزارتِ صحت کے مطابق راکٹ حملوں میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ سساکیت صوبے میں ایک گیس اسٹیشن پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
تنازعے کا آغاز سرین صوبے میں قدیم ٹیمپل سائٹ ”تا موئن تھوم“ کے قریب ہوا، جس پر دونوں ممالک ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں۔ جھڑپیں سرحد کے چھ مقامات تک پھیل چکی ہیں، جہاں بھاری اور ہلکے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل سرحد کئی دہائیوں سے متنازع رہی ہے، جس پر ماضی میں بھی کئی بار خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ 2011 میں بھی دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپیں ہوئیں، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔
حالیہ جھڑپوں میں استعمال ہونے والے جدید ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور فضائی حملوں نے ایک اور مکمل جنگ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ تھائی لینڈ کی فوجی طاقت کمبوڈیا سے کئی گنا زیادہ ہے، لیکن دونوں طرف سے مسلسل الزامات، حملے اور جوابی کارروائیاں اس تنازع کو سنگین سطح پر لے جا چکی ہیں۔

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 18 منٹ قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 5 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 3 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل