پاکستان میں توانائی کا نیا دور ، حکومت کا فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذکرنے کا اعلان
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی


اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار فری انرجی مارکیٹ پالیسی آئندہ دو ماہ میں مکمل طور پر نافذ کر دی جائے گی، جس کے بعد حکومت بجلی کی خریداری سے مستقل طور پر دستبردار ہو جائے گی۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔
تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت کمپیٹیٹو ٹریڈ بائی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (CTBCM)ماڈل اپنایا جا رہا ہے، جس سے بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ ’وِیلنگ چارجز‘ اور دیگر ضروری میکانزم متعارف کروائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کا کردار صرف ریگولیٹری فریم ورک تک محدود ہوگا تاکہ مارکیٹ خودمختار انداز میں کام کر سکے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ منتقلی مرحلہ وار اور جامع حکمت عملی کے تحت ہوگی تاکہ نظام میں کسی قسم کی بے ترتیبی نہ آئے۔
ملاقات کے دوران سردار اویس لغاری نے وفد کو توانائی اصلاحات، نیٹ میٹرنگ، نجکاری، اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے متعلق آگاہ کیا۔
عثمان ڈیون نے حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ توانائی کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، عالمی بینک اس شعبے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرے گا۔
وزیر توانائی نے وفد کو اصلاحات پر مبنی ایک جامع کتابچہ بھی پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی بینک ساتھ شراکت داری مستقبل میں مزید مستحکم ہو گی۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 29 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل