شمال مشرقی ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی عدالتی احاطے میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
دہشت گرد حملے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے،میڈیا رپورٹ


زاہدان: ایران کےشمال مشرقی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے عدالت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد 5 افراد جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد بھی مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، جس میں5 افراد کے جاں بحق اور متعددد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زاہدان میں حملہ آور عدالت کی عمارت میں گھس گئے جہاں انہوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروعملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
جبکہ ایران کی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے،جبکہ حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے، حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور عدالتی عملہ نشانہ بنے جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) سے منسلک خبر رساں ادارہ فارس نیوز ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
تاہم فارس نیوز نے ہلاکتوں یا حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عدالت کی عمارت کا محاصرہ کر لیا۔

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 3 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 5 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 2 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 24 منٹ قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 26 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 22 منٹ قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل