یہ مشن عالمی برادری کے لیے ایک اور موقع ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی مشکلات کی طرف توجہ دے اور انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف آواز بلند کرے


اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ فلسطینی عوام کے لیے امید کا پیغام بن کر غزہ کے قریب سمندر میں داخل ہو چکی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ کشتی اس وقت غزہ سے صرف 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن (Freedom Flotilla Coalition) کے تحت چلائے جانے والے اس مشن میں فلسطین سے ہمدردی رکھنے والے 15 رضاکار سوار ہیں، جن میں 2 فرانسیسی ارکانِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ ان کا مقصد غزہ میں کئی مہینوں سے بھوک اور محاصرے کا شکار فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانا ہے۔
یہ کشتی 13 جولائی کو اٹلی سے روانہ ہوئی تھی اور اب اس مقام سے بھی آگے بڑھ چکی ہے جہاں گزشتہ ماہ میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے روک کر واپس بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ میڈلین بھی فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے کر غزہ کی جانب بڑھ رہی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے اسے تقریباً 200 کلومیٹر پہلے روک لیا تھا۔ منتظمین کے مطابق حنظلہ کو اب تک کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا۔
یہ مشن عالمی برادری کے لیے ایک اور موقع ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی مشکلات کی طرف توجہ دے اور انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف آواز بلند کرے۔

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 4 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 2 گھنٹے قبل

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل