راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل کی جانیوالی شادی شدہ خاتون کی قبر کشائی آج کی جائے گی
پولیس نے گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن خان کو بھی ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے تاکہ وہ نشاندہی کریں کہ مقتولہ کی قبر کہاں ہے


راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی آج کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔
پولیس نے قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب آنے کی اجازت نہ ہو،جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو دوبارہ وہی دفنا دیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا حکم جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے،عصمت اللہ نے مقتولہ کا جنازہ بھی خود ہی پڑھایا اور خاتون کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو مظفر آباد میں ہوا ،جس دوران مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر مرضی سے نکاح کا بیان بھی دیا تھا جب کہ مقتولہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں پھر کہاکہ نکاح ہو گیا ہے تو لڑکی واپس کر دو ، اسے باضابطہ رخصت کريں گے، وہ لوگ لڑکی کو لے گئے ، پھر پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پولیس نے قبر کشائی کے وقت گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن خان کو بھی ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے تاکہ وہ نشاندہی کریں کہ مقتولہ کی قبر کہاں ہے۔

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- 25 منٹ قبل

’ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ‘،اداکار احمد حسن کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- 6 منٹ قبل

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

شکار پور : ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم امریکا پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
- ایک گھنٹہ قبل

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل

بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل