حکومت پالیسی اقدامات سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کررہی ہےجس سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،دوران اجلاس
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے، حکومت پالیسی اقدامات سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف کامزید کہنا ہے کہ پلان پر مؤثر اور جامع عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں وفاق سے بھرپور تعاون کریں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک جاری کیا جا چکا ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریوں، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 3 گھنٹے قبل

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 2 گھنٹے قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 4 گھنٹے قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 37 منٹ قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل