ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی عمل کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وادی تیراہ کے نمائندہ عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کرے گا


ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے کے بعد کمشنر پشاور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرہ قبائل کو ریلیف فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جرگہ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں قبائلی عمائدین کے ساتھ رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت بھی شریک رہی، جہاں وادی تیراہ میں دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی عمل کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وادی تیراہ کے نمائندہ عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کرے گا تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف اور طویل المدتی معاونت فراہم کی جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ کے علاقے باغ میدان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 7 hours ago

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 6 hours ago

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 6 hours ago

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 8 hours ago

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 7 hours ago

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 7 hours ago

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 7 hours ago

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 4 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 8 hours ago