اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے غزہ کے مسئلے پر تبادلہ خیال ہوا ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت ایک ناقابل انکار حقیقت ہے اور اس کے حل کے لیے امدادی مراکز جلد قائم کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اسے فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے غزہ کے مسئلے پر تبادلہ خیال ہوا ہے، تاہم حماس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں اور اس علاقے میں غذائی قلت کا مسئلہ سنجیدہ ہے۔ امریکا نے غزہ میں خوراک کے لیے 60 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں اور امید ہے کہ یہ امداد ضرورت مندوں تک پہنچ جائے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا ضروری ہے اور امداد کی فراہمی میں اسرائیل کی ذمہ داری اہم ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو سے بات چیت جاری رکھنے اور متعدد منصوبے بنانے کا بھی ذکر کیا۔
ایران کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام شروع کیا تو اسے فوری طور پر روک دیا جائے گا کیونکہ ایران کی جانب سے مثبت اشارے نہیں مل رہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا ہے۔
دریں اثنا برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے پریشان بچوں کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں اور امدادی ٹرکوں کو فوری طور پر داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ حماس کا مستقبل کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 4 گھنٹے قبل