بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
بِٹ چیٹ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین ایسے مقامات پر با آسانی رابطہ کرسکتے ہیں


ٹوئٹر/ ایکس کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔
بِٹ چیٹ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین ایسے مقامات پر با آسانی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر موبائل سروس محدود یا بند ہوتی ہے۔
رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ا یپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ای میل ایڈریس، فون نمبر یا کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
ایپ کی وائٹ پیپر کے مطابق اسکی رینج بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی ٹریکنگ یا ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوگااوریہ سروس مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ اور انکرپٹڈ ہے ۔
واضح رہے کہ لیو ٹوتھ کی رینج عموماً 100 میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ البتہ، بِٹ چیٹ اس تکنیکی کمزوری کو بلیو ٹوتھ میش نیٹورک کا استعمال کرتے ہوئے پورا کرتی ہے۔
وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا تھا کہ بِٹ چیٹ ایسی نجی مواصلات کی ضرورت پر توجہ دیتی ہے جو کہ کسی سینٹرلائزڈ انفرا اسٹرکچر پر انحصار نہیں کرتی۔

کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت کا مفت الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ
- 21 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ پروگرام کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر، مُلک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت،دریائے ستلج میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ،30 سے زائد دیہات زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو واپس بھجوا دیا گیا
- 16 منٹ قبل

چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 21افراد جاں بحق متعدد لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر ز تعینات کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- 40 منٹ قبل

ڈکی بھائی کی گرفتاری پرساتھی یوٹیوبر رجب بٹ کا رد عمل سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

نیاگرا آبشاردیکھنے آئے سیاحوں کی بس کو حادثہ،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 منٹ قبل