وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں خاص طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید نقصانات ہوئے ہیں


وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے امدادی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں خاص طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں ان علاقوں کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی جانب سے ریلیف پیکیج فراہم کیا جائے گا، اور جلد وہ خود گلگت بلتستان کا دورہ بھی کریں گے تاکہ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کیا جا سکے۔
شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نقصانات کا درست تخمینہ لگائیں، تاکہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔
وزیراعظم نے محکمہ موسمیات کے پیشگی اطلاع کے نظام کو فوری طور پر مؤثر اور فعال بنانے، مواصلاتی نظام اور سڑکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث اب تک 295 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 1600 سے زائد مکانات منہدم اور 376 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، چشمہ، تونسہ، اور کالا باغ میں نچلے درجے جبکہ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ اور گڈو کے مقامات پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مون سون سیزن کے آخر یعنی اگست کے اختتام پر بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اور اس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل





