وزیراعظم کا چینی ہم منصب کوٹیلیفون ، داسو میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیرِاعظم لی کے چیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان نے داسو میں ہونےوالے المناک حادثے میں چین کے شہریوں کے قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اس واقعے میں زخمی چینی باشندوں کو حکومت پاکستان علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے چینی وزیرِ اعظم کو یقین دلایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب حادثے میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago



