پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران وعمائدین کا اہم جرگہ،دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی حمایت
شرکا نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور ریاست مخالف عناصر کے خامے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ اور گرینڈ امن کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں مشران و عمائدین سمیت دیگر مکاتب فکر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جرگے میں قبائلی مشران نے فتتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور سیکیورٹی فورسز ، پاک فوج شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
جرگے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قبائلی عوام کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔
اسی طرح چہکان ، ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کانفرنس میں علما، مشائخ اور مشرکان نے شرکت کی، شرکا نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور ریاست مخالف عناصر کے خامے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے جرگے کے شرکا سے خطاب کیا اور علما کرام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قیام امن کا ستون قرار دیا۔
دونوں تقاریب میں شرکا نے علاقے ،میں تعلیم ، صحت اور خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیےپاک فوج کی کوششوں پر ان کا شکر ادا کیا اور ان کے اقدامات کو سراہا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 21 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل







