کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز بھی چسپاں کیے گئے ہیں


کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے، تاکہ بھارت کے 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو واضح پیغام دیا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے، کیونکہ یہی وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت اور شناخت کو ختم کیا، جو کشمیریوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور ناقابلِ قبول اقدام تھا۔
حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز بھی چسپاں کیے گئے ہیں، جن میں بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے واپس لینے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، جس پر کشمیری عوام اور قیادت مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش
- 19 منٹ قبل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا کا شوہر عمار احمد سے علیحدگی کا اعلان
- 11 منٹ قبل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 14 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 3 گھنٹے قبل