جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر تجارت


پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال اور ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد آتابک کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا، باہمی سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لانے کا وقت آ گیا ہے، جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اہم ہیں، تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوامی روابط کی علامت ہے۔
ایرانی وزیر نے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط خطے میں استحکام کا باعث بنیں گے، پاکستان اور ایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ اسی طرح، B2B اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر دوطرفہ اتفاق کیا گیا۔
زراعت، توانائی، مویشی پالنا اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی جبکہ ایران میں پاکستانی آئی ٹی اور پیشہ ورانہ خدمات کو فروغ دینے کا عندیہ دیا گیا۔ سرحدی سہولیات کے بہتر استعمال اور تجارتی راہداریوں پر زور دیا گیا۔

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی9مئی کیس میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 42 منٹ قبل

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

قصور: چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،سرچ آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ایرانی آرمی چیف
- ایک گھنٹہ قبل