یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور بعض عرب ممالک حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غزہ کا کنٹرول چھوڑ دے اور غیر مسلح ہو جائے


غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اورخودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم ہوکے قیام کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے گلوبل ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے دورے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے بیان پر حماس نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک مزاحمت جاری رہے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ مذاکرات میں حماس نے جنگ بندی کے بدلے غیر مسلح ہونے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی انسانی اور قومی حقوق دیے بغیر اسرائیلی مظالم اور محاصرے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔
حماس کا موقف ہے کہ فلسطینیوں کا مزاحمتی حق برقرار رہے گا اور وہ اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھے گا جب تک کہ فلسطینی ریاست مکمل طور پر آزاد اور خودمختار نہ بن جائے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور بعض عرب ممالک حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غزہ کا کنٹرول چھوڑ دے اور غیر مسلح ہو جائے۔ اسرائیل نے اپنی شرائط میں حماس کی غیر مسلح حالت کو مذاکرات کا لازمی جزو قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کئی مغربی ممالک بشمول فرانس اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی کہا ہے کہ اگر اسرائیل ستمبر تک ضروری شرائط پوری نہیں کرتا تو وہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- 9 منٹ قبل

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون،تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

قصور: چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،سرچ آپریشن جاری
- 4 منٹ قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل