پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں


ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان آئرلینڈ نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہو گئی۔ آئرش بیٹر ایمی ہنٹر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی بہترین باؤلنگ بھی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ محض 54 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکی تھیں۔ منیبہ علی اور گل فیروزہ صرف 5،5 رنز بنا کر پویلین لوٹیں، جبکہ سدرہ امین 15، عالیہ ریاض 14، ایمان فاطمہ 4 اور کپتان فاطمہ ثنا بھی صرف 14 رنز ہی بنا سکیں۔
پاکستان کی جانب سے نتالیہ پرویز 29 اور رامین شمیم 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، مگر ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز بنا سکی۔
آئرش باؤلر اورلا پرینڈرگاسٹ نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بریک کیا۔
سیریز کے باقی دونوں میچز 8 اور 10 اگست کو ڈبلن میں ہی کھیلے جائیں گے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago




