جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی

لاہور: مون سون کے جاری سلسلہ کا دوسرا سپیل پیر سے بدھ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کے امکان، ہنگامی کاروائیوں کے لیے امدادی ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے سلسلہ کی بارشوں کا دوسرا سپیل اتوار کی رات پاکستان میں داخل ہو گا اور بدھ تک جاری رہے گا۔ پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ،حافظ آباد،لاہور،شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، اور خوشاب شامل ہیں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ جمعرات تک  جاری رہے گا۔

موسلادھار بارشوں سے راولپنڈی، سیالکوٹ،نارووال اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی نالوں میں اچانک سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔اس دوران راولپنڈی، لاہور، قصور اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کے واضح امکانات ہیں۔

دریاؤں میں پانی کی مقدار میں اضافہ نزدیکی آبادیوں کی لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ تیز اور موسلادھار بارشوں سے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو گا۔ سیر سیاحت کی غرض سے سفر اختیار کرنے والے افراد اور عام شہری محتاط رہیں۔ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ الیکٹرک آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ برقی تنصیبات  اور خستہ حال اور بوسیدہ عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کی جا چکی ہے۔ امدادی کاروائیوں میں آسانی اور نقصانات کے امکان کو کم سے کم کرنے کے لیے پانی کے بڑے ذخیروں کے گرد ناجائز تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔ ایسے تمام مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے جہاں سیلاب کا خطرہ ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی دفاتر اور امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122میں موصول ہونے والی اطلاعات موقع پر نقصانات کے تخمینوں اور امدادی سامان کی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اتھارٹی کا کنٹرول روم 24گھنٹے مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ رضاکاروں کی جانب سے معلومات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہری پریشان نا ہوں احتیاط برتیں۔

تفریح

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں، دلجیت دوسانجھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

دلجیت دوسانجھ کا شماربھی ایسے ہی بھارتی گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان سے سب سے زیادہ اظہار محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ رات مانچسٹر میں اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور اسے اپنی طرف سے ایک تحفہ اور آٹوگراف پیش کیا۔

انہوں نے مداح کی قومیت بھی پوچھی اور جب انہیں پتہ چلا کہ مداح کا تعلق پاکستان سے ہے تو انہوں نے اس ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے بھارت اور پاکستان ایک جیسے ہیں اور وہ سب سے محبت کرتے ہیں، سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں۔

گلوکار کی پاکستان سے محبت دیکھ کر پاکستانی اور بھارتی مداح ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خصوصاپاکستانی پنجابی دلجیت دوسانجھ کو اپنی محبت اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بارے میں کی گئی تقریر نے دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ جبکہ کئی صارفوں نے پنجابی میں بھارتی گلوکار کواپنائیت اور پیاربھرے کمنٹس دیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

جب ایک کیس میں ضمانت ہوجائے تو پھر کیسے کسی کو جیل کے باہر سے گرفتار کرتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے اٹھایا ہے، اسے عدالت سے ضمانت ملی، لیکن پشاور جیل سے باہر نکلتے ہی سی ٹی ڈی نے اٹھالیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جب ایک کیس میں ضمانت ہوجائے تو پھر کیسے کسی کو جیل کے باہر سے گرفتار کرتے ہیں، یہ اس عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلی کو بلا لیں، اسد قیصر کیس میں عدالت قرار دے چکی ہے، ایک کیس میں ضمانت ہونے کے بعد دوسرے درج مقدمے میں گرفتار نہیں کرسکتے، ایسے اور بھی کیسز ہیں جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کسی کو کیسے ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے گرفتار کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی بھی وقت عدالت میں پیش ہوجائیں میں عدالت میں ہی موجود ہوں۔

اس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امن وا مان سے متعلق اجلاس میں مصروف ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے جبکہ کیس ہم ہی دیکھ رہے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کیس نہیں ہے، ایسے اور بھی کیسز ہے جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے، آپ کال کرکے پوچھ لیں، وقت ہو تو آج پیش ہو نہیں تو جمعے کو پیش ہوجائیں کیونکہ ہم قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی  آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll